مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 11 جنوری 2025ء ) مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی مریم نواز کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کا علاج کرنے کے بیان پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے ردعمل میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا شاید انہیں پھر سے پلیٹ لیٹس گرنے کے علاج کی ضرورت پڑ جائے، جسے وہ علاج کہتی ہیں اسے ہم فسطائیت اور قانون کا گلا گھونٹنا کہتے ہیں۔
مریم صاحبہ خود جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی ہیں پھر بھی سیاسی جماعتوں کو دھمکیاں دیتی ہیں۔ مہر بانو قریشی نے مزید کہا کہ اس ملک میں صرف ایک علاج کی ضرورت ہے اور وہ ہے انصاف۔(جاری ہے)
چاہے وہ مینڈیٹ کا انصاف ہو یا جن لوگوں کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے ان کو عدالت کے ذریعے انصاف فراہم کرنا ہو، سارے کیسز صرف سیاسی انتقام کے ہیں، غیر شفافیت اور الیکشن کا فریب پاکستان میں معمول بنتا جا رہا ہے، ایسا چلتا رہا تو پاکستان میں آنے والا ہر الیکشن فریب ہو گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ”چیف منسٹر مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ“ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا تھا کہ بعض جانوروں کو ہی نہیں بعض انسانوں کو بھی منہ کھر بیماری ہوتی ہے۔ منہ کھلتا ہے تو گالم گلوچ کے سواکوئی بات نہیں کرتے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز کا علاج
پڑھیں:
ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کوئی ڈیفالٹ کا نام نہیں لیتا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے ماحولیات تحفظ پالیسی بنائی ہے، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا میرا خواب تھا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، قلیل عرصے میں ماحولیات تحفظ اسکواڈ کے قیام کا خواب پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ماحول بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا ئے گی، جو بھٹے آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کا سدِ باب کرنا ضروری ہے۔