پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔  ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ  بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔

پولیس کے مطابق روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات  کیے جا رہے ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو روانہ کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر میں ہمارا ایک اجلاس ہونا تھا، مگر پولیس کی بھاری نفری یہاں بھی پہنچ گئی۔ اگر میڈیا نہ ہوتی تر ہمیں گرفتار کیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے تیار اور مرکزی قیادت کی کال کے منتظر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ناحق سزا سنائی گئی، عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے۔ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں ایڈوکیٹ خورشید احمد کاکڑ، زین العابدین خلجی، ملک فیصل دہوار اور مہوش جنجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں انصاف کا قتل عام کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جو سزا سنائی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سالہ اور بشری بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی، حالانکہ القادر ٹرسٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نا حق سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا تین دفعہ فیصلہ آیا اور تین دفعہ فیصلے کو محفوظ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جو سزا سنائی گئی اسکے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر میں ہمارا ایک اجلاس ہونا تھا، مگر پولیس کی بھاری نفری یہاں بھی پہنچ گئی۔ پولیس والے کہتے ہیں کہ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ ہے، آپ کوئی احتجاج نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں کہا جا رہا ہے تحریک انصاف کے صوبائی دفتر کو بھی بند کر دیں۔ آج اگر ہمارے ساتھ میڈیا موجود نہ ہوتی، تو پولیس ہمیں بھی گرفتار کر لیتے اور ہم نہ حق جیلوں میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عطاء تارڑ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں اسلامی کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔ ہم مرکز کی کال کے منتظر ہیں، اگر احتجاج کی کال دی تو ضرور احتجاج کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثہ، امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات,20 مسافروں کی تفصیلات جاری
  • کُرم ،امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، اموات کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟ جانیں
  • مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان
  • پاراچنار کا لہو پکار رہا ہے، ریاست کی بے حسی اور شیعیانِ پاکستان کی ذمہ داری
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
  • مشکلات حل ہونے میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے، علی محمد خان
  • پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ، کانوائے واپس
  • پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
  • کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے پہلا تجارتی قافلہ روانہ
  • 2024 میں روزگار کے لیے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے