ہوائی اڈوں کے قریب مقیم افراد کا دل خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن:ہوائی اڈوں کے قریب رہنے والے افراد اکثر طیاروں کے اترنے یا روانگی کے وقت تیز آوازوں کے عادی ہو جاتے ہیں، مگر ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ شور ان کی دل کی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق محققین کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ طیاروں کا شور تیز یا زیادہ بار سنتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں جیسے دورہ پڑنا، فالج یا دل کی دھڑکن کا متاثر ہونا شامل ہے، کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی ریزیڈنز میں شائع ہونے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ہوائی اڈوں کے قریب رہنے والوں کے دل کی ساخت اور افعال 10فی صد سے 20فی صد تک خراب ہو جاتے ہیں، اس کے مقابلے میں جو افراد ہوائی جہاز کے شور سے دور رہنے کے لیے منتقل ہو جاتے ہیں، وہ اس خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر ان افراد کے دل کے عضلات وقت کے ساتھ ساتھ سخت اور موٹے ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے دل خون پمپ کرنے میں کم موثر ہو جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی تبدیلیاں دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
-----فائل فوٹوسرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔
انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔