کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، راہگیر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ شدید زخمی 43 سالہ شاہد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ راہگیر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈہرکی: قومی شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
—فائل فوٹوڈہرکی میں قومی شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتعل افراد اور ورثاء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ ٹریفک معطل کر دی۔
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔
سندھ اور پنجاب کی ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گرفتاری تک قومی شاہراہ پر احتجاجی جاری رہے گا۔