نہر کی تعمیر سے سرسبز زمینیں بنجر ہو جائیں گی، مسرور جتوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) جی ڈی اے، این پی پی رہنما سابق صوبائی وزیر آبپاشی مسرور احمد خان جتوئی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت کرتی ہے اور دریائے سندھ سے 6 کینال بنا کر غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے اور سندھ کی سر سبز زمینوں کو بنجر بنانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم او تاج محمد کورائی سے ان کے بھائی امتیاز کورائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہر کی تعمیر سے ہماری سرسبز و شاداب زمینیں بنجر ہو جائیں گی اور سندھ کے عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہوں گے، ہم نے بیداری مارچ کی حمایت کی ہے اور مورو سمیت جہاں بھی بیداری مارچ ہو گا، ہم بھرپور شرکت کریں گے، مورو شہر میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم پر تجاوزات ختم کی جا رہی ہے لیکن وہ پسند من پسند کی بنیاد پر ہو رہی ہے جو شہریوں کے ساتھ ظلم اور قانون کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ریڑھی فروش کو متبادل جگہ دے کر کام کرنے کا حق دیا جائے تاکہ محنت کش لوگ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اس موقع پر منصور احمد جتوئی، راجہ جی ایم کورائی، جنید راجپوت، ماسٹر عبدالقیوم میمن اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیے۔
لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسر کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں۔
پی سی بی نے اسٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کی پویلنز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلیٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔
ہاسپٹیلیٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشیل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔