بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع خضدار کے ڈپٹی کمشنر نے شرپسندوں کے خلاف مزاحمت نہ کرنے اور ہتھیار ڈالنے پرلیویزکے 15 اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے۔
ہفتہ کے روز خضدار کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8 جنوری کو خضدارکی تحصیل زہری میں دہشتگردوں کی جانب سے لیویزتھانے، میونسپل کمیٹی، نادرا دفاتراورنجی بینک پرحملے کیا گیا، حملہ کے دوران لیویزاہلکاروں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اوردہشتگردوں کے سامنے سرنڈرکردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزدلی دیکھانے پرلیویزفورس کے 15 اہلکاروں کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، حکومت بلوچستان نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوری ردعمل نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف اہلکاروں میں نوراحمد، نصیراحمد، بہزاد احمد، بہرام خان، بشیر احمد، ظفراللہ، نعمت اللہ، نادر خان، عبدالغفار، حسنین احمد محرر، محمد یوسف، عمران اللہ، نذیر احمد، عطا اللہ اور محمد رحیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پرسوار 100 سے زیادہ نامعلوم مسلح افراد نے خضدار کی تحصیل زہری میں دہشتگردانہ کارروائی کی، مسلح افراد نے لیویز تھانے، نادرا، میونسپل کمیٹی کے دفتر سمیت کئی سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
نامعلوم مسلح افراد وہاں موجود لیویزاہلکاروں کویرغمال بنا کران کا اسلحہ، سرکاری موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں چھین کرباآسانی فرارہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انتظامیہ اہلکار برطرف بلوچستان حملہ خضدار دہشتگرد ڈپٹی کمشنر کارروائی کوئٹہ لیویز نصیر احمد نوٹیفکیشن ہتھیار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتظامیہ اہلکار بلوچستان حملہ دہشتگرد ڈپٹی کمشنر کارروائی کوئٹہ لیویز نوٹیفکیشن ہتھیار وی نیوز
پڑھیں:
نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کی بڑی لہر، 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی، لاہور، کراچی، کے پی، بلوچستان، سکھر اور ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران کو ایک سے دوسرے دفتر بھیجا گیا ہے۔ تبادلوں کی اس فہرست میں متعدد اہم نام شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص علیم کو راولپنڈی سے لاہور، محمد فائق کو کے پی سے لاہور اور فیض احمد کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اسی طرح علی عباس کو راولپنڈی سے کراچی، ہارون بھٹی کو راولپنڈی سے لاہور، رشید بدر کو لاہور سے نیب ہیڈکوارٹر جبکہ حیدر عظمت کو راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
اس کے علاوہ عبدالرحمان طیب کا تبادلہ راولپنڈی سے لاہور، جہانزیب مرزا کا راولپنڈی سے کراچی، زاہد عثمان کا راولپنڈی سے کے پی اور محمد جہانزیب کا راولپنڈی سے کراچی کیا گیا۔
ناصر خان کے پی سے لاہور، شہراللہ کے پی سے ہیڈکوارٹر، عبدالجلیل کے پی سے راولپنڈی، نوید خان کے پی سے راولپنڈی، طیب لاہور سے کے پی، ذیشان لاہور سے راولپنڈی، عظمت بیگ لاہور سے راولپنڈی، روف عالم لاہور سے راولپنڈی، اور علی رضا لاہور سے سکھر ٹرانسفر ہوئے۔
کراچی سے عدیل ضیا کا راولپنڈی، غلام عباس، راہول رائے اور عمیر احمد کا کراچی سے کے پی تبادلہ کیا گیا۔یاسر خان کو کراچی سے بلوچستان، محمد عدیل کو کراچی سے راولپنڈی، جنید اقبال کو بلوچستان سے کراچی اور محمود احمد کو بلوچستان سے کے پی ٹرانسفر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف نیب ریفرنسز، عمران خان پھر مشکل میں؟
اسی طرح عبد الرحیم کو ہیڈکوارٹر سے بلوچستان، شفقت کو کے پی سے بلوچستان، شعیب حسین کو ہیڈکوارٹر سے کے پی، آصف راجا کو راولپنڈی سے کراچی، ولی اللہ کو سکھر سے کراچی، نوید ارشد کو کے پی سے بلوچستان، اور محمد احسن ارشد کو لاہور سے راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تقرریوں اور تبادلوں کا مقصد نیب کے مختلف دفاتر میں کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور ادارے کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تقرر و تبادلے قومی احتساب بیورو نیب