پی آئی اے کا پیرس والا روٹ نقصان والا روٹ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری 2024ء ) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا پیرس والا روٹ نقصان والا روٹ ہوگا، یہ سمجھتے ہیں کہ پیرس کیلئے 2 فلائٹس چلا کر پتہ نہیں کیا کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرلائن پر یورپ میں عائد کی گئی پابندی کے خاتمے کے بعد جمعہ کے روز قومی ائیرلائن نے یورپ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا، تاہم پی آئی اے اپنے ایک عمل کی جانب سے ناصرف سوشل میڈیا، ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا کی تنقید کی زد میں آ گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور کی طرف اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں پیرس کا جھنڈا کی ہلکی سی جھلک بھی ہے۔(جاری ہے)
اشتہار میں پی آئی اے کا طیارہ ایفل ٹاور کی جانب اُڑتا دکھائی دیا گیا ہے، جیسے یہ کسی بھی وقت ٹاور سے ٹکرا جائے گا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتہار پر ردعمل دیتے ہوئے گرافک ڈیزائنز کے تصویر کے انتخاب اور الفاظ پر شدید تنقید کی ہے۔ اشتہار متنازعہ ہو جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی آئی اے سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹنگ ٹیم کو فارغ کیا جائے۔ جبکہ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے پی آئی اے کے اشتہار کو غیر حساس عمل قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی چار سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز پی کے 749 مسافروں کو لے کر پیرس پہنچ گئی۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پرواز 12 بجے پیرس کے لیے روانہ ہوئی۔ پی کے 749 نے پیرس چارلس ڈیگالز ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، پی کے 749 آٹھ گھنٹے بعد فرانس کے شہر پیرس پہنچ گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے پی آئی اے پی کے 749
پڑھیں:
عمران خان نے ریاست کو بہت نقصان پہنچایا‘ ایم کیوایم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہاہے کہ عمران خان نے ریاست کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔