نئی دہلی: بھارت میں ایک چھوٹے  پیمانے کا کاروبار کرنے والے شخص کو کئی ارب روپے کا بل موصول ہوگیا، جسے دیکھ کر نہ صرف اس کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں بلکہ متعلقہ محکمہ  کا عملہ بھی حیران ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے ہمیر پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اربوں روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق للت دھیمن نامی شخص جو ہ چھوٹے پیمانے پر کنکریٹ کا کاروبار کرتا ہے، کو متعلقہ محکمے نے ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے اربوں روپے (پاکستانی) مالیت کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔

للت دھیمن بل دیکھ کر جہاں پریشان ہوئے تو وہیں حیرانی کے عالم میں بل کے ساتھ بجلی کے دفتر پہنچے تو عملہ بھی اس بل کو دیکھ کر ابتدائی طور پر پریشان ہی ہوگیا۔ بعد میں اس بات کا پتا چلا کہ یہ بل سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے 210 کروڑ بھارتی روپے کا تھا، حالانکہ اس شخص کا اصل بل صرف 4047 روپے تھا۔

پاور ڈیپارٹمنٹ کے افسر اشیش کپور نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صارف کو غلط بل بھیجنے کی وجہ سافٹ ویئر کی خرابی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے کا

پڑھیں:

وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل

وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے  زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63  کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5  ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بلوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا، پارلیمنٹ لاجز آئیسکو کا 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

آئیسکو دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ بجلی بلوں کی مد میں 24  کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، کینٹ بورڈ چکلالہ بجلی بلوں کی مد میں2 ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، واسا نے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کو 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے ہیں۔

پنجاب پولیس نے آئیسکو کو 18 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے ہیں، ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا3 کروڑ30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں۔

وزارت ریلویزسمیت دیگر کئی ادارے بجلی بلوں کی مد آئیسکو کے ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ؛ واپڈا کی وضاحت
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • ’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
  • بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان