لاس اینجلس آگ کے متاثرین کے خدشات اور تشویش کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاس اینجلس کے تعمیرات سے متعلق اعلیٰ عہدیدار ایوان ڈی لا ٹورے نے آگ سے متاثرہ الٹاڈینا میں ملبے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے دور کیا تو یہ سوال پیدا ہوا کہ انشورنس کمپنیاں اس پورے علاقے یا ایک محلے کی تعمیر نو کے اخراجات کو کیسے پورا کریں گی؟
لاس اینجلس کے سینکڑوں رہائشی جنگل میں پھیلی آگ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے راکھ میں تبدیل ہوئے اپنے گھروں کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ ان کی انشورنس پالیسیاں تعمیر نو کے اخراجات کا احاطہ نہیں کریں گی۔
32 سالہ ڈی لا ٹورے کا کہنا تھا کہ آگ خوفناک تباہی لے آئی ہے، ان کے چچا اور بہن دونوں لاس اینجلس کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے الٹاڈینا میں لگنے والی آگ میں اپنا گھر کھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میری تشویش یہ ہے کہ انشورنس کمپنیاں تباہ حال مکانات کے تمام ’کلیمز‘ کو پورا کرنے میں ناکام رہیں گی۔
66 سالہ اداکار لیو فرینک سوم، جنہوں نے الٹاڈینا میں اپنا گھر کھو دیا، نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انشورنس کمپنیاں معاوضے کے لیے ’کلیمز ‘ کی ادائیگی کے لیے اپنے پاؤں پیچھے کھینچ سکتی ہیں اور تعمیر نو کے پورے اخراجات کو پورا کرنے میں ناکام ہو سکتی ہیں۔
’ فرینک نے پاساڈینا میں عطیہ کردہ سامان سے بھری پارکنگ میں اپنی 96 سالہ ماں کے لیے شاور سیٹ تلاش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا گھر دوبارہ تعمیر کریں گے، کوئی بھی ہمارا گھر یہاں سے نہیں لے جا رہا ہے‘۔
فرینک نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ بہت سے لوگوں کی انشورنس کی دستاویزات آگ میں جل کر خاکستر ہو گئیں ہیں، ’ہم خوش قسمت تھے کہ ہمارے پاس اب بھی ایک پالیسی ہے‘۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں تباہ یا بری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کی نو بڑی گھریلو انشورنس کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تو
اسٹیٹ فارم، نیشنل، آل اسٹیٹ، مرکری، لبرٹی میوچل اور فارمرز نے اپنے جوابات میں کہا کہ وہ پالیسی ہولڈرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ وہ متاثرین کے ’کلیمز‘میں ان کی مدد کر سکیں، تاکہ رہائشیوں کو مناسب ادائیگی نہ ملنے یا مستقبل میں بڑھتے ہوئے پریمیم کے بارے میں خدشات کو دور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے آتشزدگی کے بعد کیلیفورنیا کے انشورنس کمشنر ریکارڈو لارا نے انشورنس کمپنیوں کی جانب سے پالیسی کی تجدید نہ کرنے اور ان کی منسوخی کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کے اختیارات کا استعمال کیا تھا۔
لارا نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سانتا مونیکا اور پاساڈینا میں مفت انشورنس ورکشاپس کی میزبانی کریں گے۔ ادھر امریکی انشورنس کمپنیوں کے حصص میں کمی واقع ہوئی کیونکہ تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ آگ سے انشورنس کے اخراجات 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگ امداد انشورنس انفراسٹرکچر پریشانی تشویش جنگل دستاویزات کمپنیاں لاس اینجلس متاثرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تشویش جنگل دستاویزات کمپنیاں لاس اینجلس متاثرین لاس اینجلس کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
خوابوں کی تعبیر
دوست تمسخر اڑاتے ہیں
محسن سبحانی، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھ کی ہتھیلی میرے دوستوں کے مقابلے میں بہت چھوٹی اور پتلی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اپنے ہاتھ چھپا لوں کہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ میرے ہاتھوں کو کچھ ہو گیا ہے مگر میرے دوست دیکھ کر سب خوب ھنستے ہیں اور میرا بہت مذاق اڑاتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
بکرا چوری ہونا
الیاس احمد، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے باہر کوئی مسور کی دال پھینک گیا ہے اور میرا بھائی اس سے گزر کر گھر آ گیا ہے۔ جس پہ میری امی بہت ناراض ہیں وہ مسلسل بھائی کو ڈانٹ رہی ہیں کہ تم نے اس کو کیوں پھلانگا ۔ پھر میں نے دیکھا کہ ہمارا بکرا کوئی چرا کر لے گیا ہے ۔
تعبیر : اس، خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
قہوہ بنانا
عنصر حبیب، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے ایک سرسبز پودا کسی ملنے والے نے تحفتاً بھیجا ہے ۔ جس کی بہت ہی پیاری خوشبو چاروں طرف پھیل رہی ہے ۔ میری امی کہتی ہیں کہ یہ بہت خوبیوں والا پودا ہے اور وہ اس کے پتوں کا قہوہ بناتی ہیں جو کہ بہت خوشبو دار ہوتا ہے ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
چوری ہونا
زاہد جٹ، حافظ آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے ابو کو کسی نے تیل کا ڈبہ دیا ہے جو کہ شائد کسی نے چرا لیا ہے یا کہیں گر گیا ہے ۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہی مگر وہ کافی پریشان ہوتے ہیں اور میرے دادا ابو بھی ان سے بہت ناراض ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ دشمن کے غالب آنے کا خدشہ ہے ۔کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
مدد کیلئے پکارنا
قسور وٹو، اوکاڑہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جانے کس جگہ پر ہوں، جہاں پر بہت زیادہ کیچڑ ہے اور میں اس میں پنڈلیوں تک دھنسا ہوا ہوں ۔ زور لگانے کے باوجود پاوں نہیں نکال پاتا ، میں زور زور سے چلاتا بھی ہوں کہ شائد کوئی میری مدد کر دے مگر کوئی بھی آس پاس نہیں ہوتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔
لنگر بانٹنا
ارم مغل، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے لان میں ایک بہت وسیع دسترخوان بچھا ہے اور ہم سب لوگ مہمانوں کی خاطر مدارت کر رہے ہیں ۔ میرے دادا ابا بھی ساتھ ہیں اور ابو سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مزید لوگوں کو یہاں بلائیں گے تا کہ وہ بھی کھانا کھا سکیں ۔ اس کے بعد دیکھا کہ بہت سے لفافے تیار ہیں جو میرا بھائی باہر بانٹ رہا ہے۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ہر طرف پانی
درخشاں بیگم، کراچی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں پانی میں ڈوب رہی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کسی طرح باہر نکل آوں مگر ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوشش کے باوجود میں کوئی ایسی جگہ نہیں تلاش کر پا رہی کہ جس سے میں خود کو محفوظ رکھ سکوں۔ اس کے علاوہ ادھر کافی اندھیرا بھی ہوتا ہے ۔ بس چاند کی روشنی میں میں اردگرد کی جگہ کو دیکھ پا رہی ہوتی ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آسکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
سڑک پر نوٹ ملنا
شازیہ جاوید، ملتان
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ پر گرے ہوئے نوٹ اٹھا رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کیسے ان کو چھپا کر رکھ لوں ۔ اس کے علاوہ میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اٹھا کر اپنے بیگ میں ڈالتی جائوں ۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
باغیچہ اجڑنا
فاطمہ بی بی، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے باغیچے میں سارے پودے مرجھا گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان میں لگے سبزیاں و پھول بھی گل گئے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور پانی کی تلاش میں پورے باغیچے کا چکر لگاتی ہوں جو کہ مجھے نہیں ملتا اور میں یہی سوچتی ہوں کہ اگر پانی دے دیا جائے تو شاید سب دوبارہ ھرے بھرے ہو جائیں مگر پانی کا پائپ مجھے کہیں نہیں ملتا اور میں بہت پریشانی کے عالم میں پودوں کو نکال نکال کے پھینکنا شروع کر دیتی ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
گلی میں دھواں
گلشن یوسف، حیدر آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی گلی میں کھڑی ہوں جہاں ہر طرف دھواں پھیلا ہوا ہے اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ میں پریشانی میں جلدی سے اندر آ کر اپنے میاں کو جگاتی ہوں کہ باہر جا کر دیکھیں جانے کیا ہو گیا ہے کہ شائد کہیں آگ لگ گئی ہے۔ جو ہر دھواں ہے اور کہیں نکلنے کا راستہ نہیں نظر آ رھا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
کڑوے پھل
افضل رند، پشاور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کسی نے پھلوں کا ایک ٹوکرا بھیجا ہے اور میری امی مجھے کہتی ہیں کہ اس میں سے نکال کر باہر رکھ دو تا کہ خراب نہ ہوں، اور ہم بعد میں کھا سکیں ، میں ان کو باہر نکالتا ہوں اور کچھ ایک پلیٹ میں ڈال لیتا ہوں۔ تاکہ کھا سکوں مگر وہ سب کے سب اس قدر بد ذائقہ اور کڑوے ہوتے ہیں کہ میں فوراً منہ سے نکال دیتا ہوں اور اپنی والدہ کو بھی بتاتا ہوں اور کچھ ان کو نکال کر کاٹ کر دیتا ہوں وہ سب بھی بہت ہی کڑوے ہوتے ہیں کہ فوراً منہ سے نکال کر تھوک دیتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
آئینہ دیکھنا
انور حسین، سرگودھا
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شیشے میں خود کو دیکھ رہا ہوں اور خود کو دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہو رہا ہوں کہ میرے منہ کو کیا ہوا ہے، اتنا زیادہ پیلا ہو رہا ہے جیسے میں نے ہلدی لگائی ہو یا بیماری کا شکار ہوں ۔ زردی زیادہ تر میرے گالوں پہ ہوتی ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اب میں دفتر کیسے جاوں گا ۔ میں غسل خانے میں جا کر منہ دھوتا ہوں کہ شائد اس سے اتر جائے میری پیلاھٹ میں مگر اس کے باوجود کوئی افاقہ نہیں ہوتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
مٹی کا طوفان
طاہرہ مبین، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ بہت تیز آندھی چل رہی ہے اور ہر طرف مٹی ہی مٹی ہے جیسے مٹی کا ہی طوفان آ رہا ہو، کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا نہ ہی کوئی نظر آ رہا ہے کہ پتہ چل سکے۔ ہم کہاں ہیں، میں بہت خوف سے سب دیکھ رہی ہوں اور باقی سب کے لئے بہت پریشان ہوتی ہوں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
تقریب میں شرکت
نادیہ خانم، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور وہاں کسی بچے کے ختنہ کے سلسلے میں ایک تقریب سی ہے جس میں سارے رشتے دار جمع ہیں ۔ میں بھی زرق برق لباس پہنے سب میں گھوم رہی ہوں اور بہت زیادہ خوش نظر آ رہی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
نماز جمعہ کی تیاری
محمد مشتاق، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نماز جمعہ کے لیے گھر تیار ہونے آیا ہوں اور جو سفید کپڑے مجھے پہن کر جانے ہیں ان پہ جگہ جگہ داغ لگے ہوتے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں کہ اب میں کیسے جاوں اور کیا پہن کر جاوں ، اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
دریا میں طغیانی
حیدر علی، ساہیوال
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں دریا یا نہر کنارے ہوں اور وہاں بہت طغیانی ہے ۔ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہاں سے پار کرنا بہت مشکل ہے مگر میں یہ سوچتا ہوں کہ میں یہاں سے پار کر جاتا ہوں تا کہ میرے پاس موجود رقم محفوظ رہ سکے ۔ لوگوں کے ساتھ جانے میں کوئی مجھ سے چھین نہ لے ۔ یہ سوچ کر میں وہیں کھڑا رہتا ہوں اور باقی لوگ کسی دوسری جگہ سے پار کرنے کو چلے جاتے ہیں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
سیڑھیوں میں سانپ
نسرین علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کی سیڑھیوں کی ریلنگ پہ ایک لمبا سا سیاہ سانپ ہے جس نے خود کو اس کے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ اور میری ملازمہ اس کو دیکھ کر وہیں جم کر کھڑی ہے ۔ میں ایک دم خوفزدہ ہو کر اس کا بازو کھینچتی ہوں اور نیچے گھسیٹنے کی کوشش کرتی ہوں ۔آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔