Jasarat News:
2025-04-16@13:06:23 GMT

بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونا آج بھی مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونا آج بھی مہنگا

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی سطح پر آج ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 280,800 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی1201 روپے کے اضافے کے بعد 240,741 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت اپنی جگہ برقرار ہے۔ مارکیٹ کے مطابق چاندی کی قیمت 3350 روپے فی تولہ اور 2872.

08 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:

سونا مزید مہنگا ہونے سے ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 86 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت  3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت  بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
  • سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے!
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 کا بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • سونے کی مسلسل بلند اُڑان ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، بلند ترین سطح 340,860 پر پہنچ گیا