Daily Sub News:
2025-01-18@10:03:45 GMT

عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت

عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملیمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بیدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے پبلک اکانٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کیعلاوہ کوئی اورمیراباس بننے کی کوشش نہ کرے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیبعد میں کسی کو دکھوں گا بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہرکیعلاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرے مقف سیجن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج کروائیں، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی آفر ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت

پڑھیں:

شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم کا ذکر کیا. بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ وقاص اکرم پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں .علی امین گنڈا پور کے نہیں. عمران خان نے کہا علی امین گنڈا پور کو کہنا ڈیرہ اسماعیل خان سے باہر نکل آئے۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل کو شیخ وقاص اکرم اور علی امین گنڈاپور کو پیغام دینے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سے روک دیا اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا افغانستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر ہمارا اور مولانا فضل الرحمان کا ایک مؤقف ہے. عمران خان نے کہا شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان بیرسٹر سیف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات ٹھس، عمران، بشریٰ کرپٹ قرار پا گئے
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت کا بیان
  • روزانہ شوکاز سے تنگ آگیا ہوں بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت
  • ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت
  • نکالنے کا فیصلہ ہو گیا تو شوکاز فارمیلٹی  روزانہ ملنے سے تنگ: شیر افضل
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا، نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت کا بیان
  • روزانہ کے شوکاز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت
  • ہمیں غاصب اسرائیلی دشمن سے "شر" کے علاوہ کوئی توقع نہیں، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے:عمران خان