طعنہ نہیں دینا چاہتے، لیکن کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی؟ اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہوسکی۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہوتو لیڈرشپ کا ان پٹ ضروری ہے، ن لیگ کو چاہیے کہ اپنا واضح موقف بیان کرے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کٹمنٹ پوری ہو، یہ آکر میٹنگ میں بات کریں ہم مشاورت کریں گے اور لیڈرشپ سے بھی بات کریں گے ۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے ، اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں ، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے ۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں ، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں ، نہ کسی سے ڈر رہے ہیں ، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تھا کہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے بتایا کہ امریکی ارکان کانگریس کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی سرکاری تقریب میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر امجد اور میں ملاقات میں موجود تھا، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ دونوں رہنماؤں کو دعوت ملی یا نہیں، ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
عاطف خان نے کہا کہ میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے، عدالتوں سے ہی انصاف کی توقع ہے، بیرون ملک سے کوئی انسانی حقوق کی بات کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔