Jang News:
2025-01-18@10:16:08 GMT

ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، حنا ربانی کھر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، حنا ربانی کھر

سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے۔

لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مغرب مہذب معاشرہ ہے اور انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے۔

امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، معید یوسف

سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیورو کریسی کو کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، ٹرمپ آ گیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائے گا ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں لابنگ لیگل ہے انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا ہے، پاکستان میں کس کی حکومت ہے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کےساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • چہرے پر ڈرامائی تاثرات، ٹرمپ کی نئی سرکاری تصویر کے چرچے
  • سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟
  • چینی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال، امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
  • پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،دفتر خارجہ
  • چیلنج کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدن بتا دیں: عطاء تارڑ
  • بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان
  • ڈونلڈ ٹرمپ بڑے ملک کا چھوٹا انسان یا بڑا تاجر
  • ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول