مریم اور اماراتی صدر کی اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی جعلی ویڈیو تیار کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے عملے نے یہ گرفتاریاں، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنکشن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں شاہد شریف کی شکایت پر فیصل آباد میں انکوائری نمبر 169 درج کی گئی تھی جس کے بعد ملزم شہزاد منور کے خلاف مقدمہ نمبر 7/24 درج کیا گیا۔
یہ ملزم غیر ملکیوں کے خلاف آرٹی فیشل انٹیلی جنس تیار کردہ انتہائی تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے۔
انکوائری میں دوست اسلامی ملک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو کشیدہ کرنے کے لیے پاکستان کے معززین اور کارکنان کی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اے آئی تیار کردہ مواد سے متعلق تیکنیک کی رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ چوری کی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق فہد نامی شہری فارمیسی پر ادویات لے رہا تھا کہ اس دوران موبائل فون بھول گیا۔ بعد ازاں دکان میں داخل ہونے والے ملزم نے ادویات لینے کے بعد موبائل فون چوری کیا اور گاڑی میں فرار ہوگیا۔
ملزم کے موبائل فون چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں فہد نامی شہری فارمیسی سے ادویات لیتا نظر آرہا ہے جب کہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس ملزم کو بھی موبائل فون چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نےملزم کوفوری ٹریس کرنے کا حکم دیا، جس پر نواب ٹاون پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندرموبائل فون برآمد کرلیا۔