پی ایس ایل10:سرفراز احمد اور شعیب ملک ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں کھلاڑی اب ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے، جہاں ان کی نئی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے سابق کپتان اور 2019ء میں چیمپئن بنوانے والے سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد جو 2016 کے پہلے ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اب 9 برس بعد ڈرافٹ میں شامل ہوں گے اور ممکنہ طور پر کسی نئی فرنچائز میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کنگز چھوڑنے کا اعلان کیا۔ شعیب ملک نے 2020 میں کراچی کنگز کو جوائن کیا اور 4سیزن تک ٹیم کا حصہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرنچائز کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یادگار سمجھتے ہیں اور آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پی ایس ایل10 کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ایک وسیع فہرست شامل ہے۔ سرفراز احمد اور شعیب ملک کے علاوہ پاکستان کے جو کھلاڑی اس کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں محمد نواز، عامر جمال، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اسی طرح دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان سمیت ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو لیگ کو مزید دلچسپ اور پرجوش بنانے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شعیب ملک
پڑھیں:
شعیب ملک کے بھتیجے نےویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا
سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔