کوئٹہ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کیجانب سے علامتی ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سرکاری ڈاکٹرز کیجانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے. اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کے خلاف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ سرکاری ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس حکومت کے اس اقدام کو ہسپتالوں کی نجکاری قرار دے رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکہ کیجانب سے یمن پر حملوں کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، انصار الله
اپنے ایک بیان میں محمد عبد السلام کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کیخلاف ظالمانہ امریکی حملے انسانی جرائم کا واضح ارتکاب ہیں۔ جس سے نہتے شہریوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے سوا امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ترجمان "محمد عبد السلام" نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملوں کا مقصد صرف اور صرف صیہونی رژیم کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ امریکی چاہتے ہیں کہ اس نسل کشی کے ذریعے انسانیت کو وحشیانہ دور اور جنگل کے قانون کی طرف لوٹائیں۔ محمد عبد السلام نے کہا کہ ایک ماہ سے جاری امریکی حملوں کے باوجود، آج صنعاء اور دیگر صوبوں میں لاکھوں عوام کی فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلیوں میں شرکت، غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف ظالمانہ امریکی حملے انسانی جرائم کا واضح ارتکاب ہیں۔ جس سے نہتے شہریوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے سوا امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔
انصار الله کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے یمن پر حملے کے لئے بین الاقوامی کشتی رانی کی حمایت کا جو جواز گھڑا ہے وہ من گھڑت اور باطل ہے۔ اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں۔ کیونکہ امریکہ کا مقصد صرف اسرائیل کی حمایت ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کے لئے امریکہ کا چہرہ واضح ہو چکا ہے۔ امریکہ صرف اور صرف صیہونی رژیم کی حمایت کرتا ہے اس لئے بین الاقوامی کشتی رانی کے تحفظ کا امریکی دعویٰ باکل بے جا ہے۔ انصار الله کے تجمان نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کو نشانہ بنا کر اور بین الاقوامی سرحدوں کو عسکری شکل دے کر صیہونی رژیم کی سلامتی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔