ہم یمنی عوام کیساتھ ہیں، سید الشہداء بریگیڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ابو آلاء الولائی کا کہنا تھا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن پر امریکی و برطانوی جارحیت کے 1 سال مکمل ہونے پر عراق کی مقاومتی تحریک "سید الشہداء بریگیڈ" کے سیکرٹری جنرل "ابو آلاء الولائی" نے کہا کہ یمنی عوام کی ثابت قدمی، غزہ کی مدد اور نہتے فلسطینیوں کے دفاع میں ان کی بہادری کو ایک سال گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔ ابو آلاء الولائی نے مزید کہا کہ ہم ہر شیطانی دارندازی کے خلاف یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے حکم اور اشارے کے منتظر ہیں۔ ہم اور آپ ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ ابو آلاء الولائی نے انصار الله کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" اور یمنی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے دستور کے منتظر ہیں کیونکہ آپ کا یہ دستور خدا کی جانب بلاتا ہے اور ہم ہمیشہ عظیم و ابدی اسلام کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عالمی بینک کا پاکستان کیساتھ 10 سالہ پارٹنر شپ فریم ورک جاری
عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ 10 سال کا پارٹنر شپ فریم ورک جاری کر دیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جامع اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنا ہے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس 6 نکاتی فریم ورک کے تحت انسانی ترقی اور نجی شعبے کی پائیدار ترقی پر توجہ دی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق ملک میں اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی مزاحمت مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمارا نیا 10 سال کا شراکتی فریم ورک حکومت کے ساتھ طویل مدتی بنیاد فراہم کرتا ہے، اس فریم ورک کے تحت ملک کو درپیش چند اہم ترقیاتی چیلنجز سے نمٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشو و نما میں رکاوٹ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی شامل ہیں۔
عالمی بینک نے اعلامیے میں کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی پائیداری کے حل میں مدد فراہم کریں گے