لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ‘پنجاب دھی رانی پروگرام’ کا افتتاح کیا، جس میں 51 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں پانچ کرسچن دولہا دلہن بھی شامل تھے۔

مریم نواز نے ہر جوڑے کو ذاتی طور پر مبارکباد دی اور دلہنوں کے ساتھ محبت بھری دعائیں شیئر کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحفے میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ مزید برآں، ہر دلہن کو ‘دھی رانی سلامی کارڈ’ دیا گیا جس کے ذریعے وہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کر سکیں گی۔

تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی اور تحفے کے سامان کا معائنہ کیا۔

یہ پروگرام نوبیاہتا جوڑوں کے لیے خوشی کا باعث بنا اور وزیراعلیٰ کی طرف سے دی گئی معاونت نے ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہے ،مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاست بہت اچھی چیز ہے اور خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں،
کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو، ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،ا سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مواقع ملنے پر ہماری بیٹیاں ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہوں گی۔ طلبہ کو میرٹ پر اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔اسکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کے لیے بھی جلد شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوئی ہے کہ صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔کسی بھی قوم کی بہتری میں تعلیم کا معیار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہونہار طلبہ نے اسکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، آپ جیسے ہونہار طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں، میری پہلی ترجیح نوجوان ہیں، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ، طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کریں گے، جلد طلبہ کو مفت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی دوں گی، پہلی بار طلبہ کو محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے میرٹ کی قدر کی۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی
  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، مریم نواز
  • پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کا کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہے ،مریم نواز
  • پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کاطالبعلموں کے لیے بڑا اعلان