کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھر۔حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نہ ہونے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں موٹرویز بن گئے، مگر سندھ کے اس اہم منصوبے پر اب تک کام شروع نہیں ہوا۔

مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ کراچی ہی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے پر نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے، جیسے ماڑی پور ایکسپریس وے، طارق روڈ اور شاہراہ فیصل کو بھی مثالی منصوبوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 160 ایم جی ڈی اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، جب کہ ڈی سیلینیشن پلانٹ اور کے۔فور منصوبے میں بھی پیشرفت ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اورنج اور ریڈ لائن بس منصوبے بھی سب کے سامنے ہیں جب کہ حکومت صحت کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے زور دیا کہ سکھر۔حیدرآباد موٹروے کی تعمیر وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے نہ کہ صوبائی حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے انٹرا ڈسٹرکٹ روڈز پنجاب سے بہتر ہیں، لیکن موٹروے جیسے بڑے منصوبے وفاقی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کے بجائے مثبت سوچ کے ساتھ اس شہر اور صوبے کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہر بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز


کراچی میں ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کا آغاز  کیا گیا ہے جہاں ستر ایکڑ پر جدید رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔

ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے پندرہ ملین اسکوائر فٹ پر گیٹیڈ کمیونٹی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں میں منصوبے کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا، منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

علی جمیل کا کہنا تھا کہ منصوبے میں رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
  • ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ٗ جاوداں فہیم
  • خواب نے امریکی خاتون کو لاکھوں کا مالک بنا دیا
  • سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوان مایوس ہیں،عقیل احمد
  • وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر، 2 افسران معطل
  • وزیراعلی سندھ کے طیارے میں فیملی کے ساتھ سفر، 2افسران معطل