کرک میں ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا، 12 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرک میں ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے امبیری کلہ چوک پر حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 13 زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں سے بھی ٹکرایا جبکہ ایک مسافر بس ٹرالر کے نیچے دب گئی، ٹرالر کے نیچے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے ہے جس میں سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں، گورنر نے محکمہ صحت کو زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بھی امبیری کلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ٹرالر ڈرائیور سمیع اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، زخمی ڈرائیور ہسپتال میں زیر علاج ہے، مین ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے روڈ کھول دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زخمیوں کو
پڑھیں:
پارا چنار جانے والے قافلے پر پھرفائرنگ، جوان شہید،4زخمی
ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید چار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، چھ دہشت گرد مارے گئے اور تقریبا دس زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق قافلے واپس ٹل روانہ کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ھیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، نقصان کا تخمینہ لگا کر بتائیں گے۔ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے،واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ۔