نیروبی: کینیا میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق کینیا کے ساحلی علاقے مالندی کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پرکریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، حادثے میں 3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کلیفی کاؤنٹی پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے بتایا کہ طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہو گئی۔ اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 52 منٹ پر طیارہ ہوائی اڈے سے تقریبا 2 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔

کلیفی کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے کہا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جوزف اونگوے نے کہا کہ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے اور معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔طیارے میں موجود پائلٹ اور دونوں مسافر حادثے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے دوران 2 موٹر سائیکل سوار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ہلاک جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

ایک عینی شاہد کینیڈی موانگی نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے پر موٹر سائیکلوں سے ٹکرایا اور کچھ دیر بعد اس میں دھماکا ہوا جب کہ ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس سے وہ خود بھی بری طرح جھلس گیا۔

حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس مقام پر طیارہ گرا، وہاں طیارے کے کچھ حصے سڑک کے ایک کنارے پر گرے ہوئے ہیں اور ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
  • ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
  • مراکش، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • کشتی حادثے میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق گجرات کے ایک ہی گاؤں سے تھا
  • سپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانیوالوں کی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • ایک اور کشتی حادثے کا شکار، درجنوں پاکستانیوں سمیت کئی مارے گئے
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک
  • سندھ میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کیوں نہیں دیا جا رہا؟ سندھ ہائیکورٹ