Islam Times:
2025-04-18@04:22:12 GMT

نئے لبنانی صدر سعودی عرب جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

نئے لبنانی صدر سعودی عرب جائیں گے

سعودی ولیعہد سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں جنرل جوزف عون کا کہنا تھا کہ میرا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب ہی کا ہو گا کیونکہ ریاض نے لبنان کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ سعودی ولی عہد "محمد بن سلمان" سے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں محمد بن سلمان نے انہیں لبنان کا صدر بننے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے لبنان و سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں MBS نے جنرل جوزف عون کو دورہ ریاض کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ اس ضمن میں جنرل جوزف عون نے کہا کہ میرا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب ہی کا ہو گا کیونکہ ریاض نے لبنان کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں جمعرات 9 جنوری 2024ء کو لبنانی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لئے ایک جلاس ہوا۔ جس میں اس ملک کے آرمی چیف، جنرل جوزف عون کو بھاری اکثریت سے ملک کا نیا سربراہ چُن لیا گیا۔ جنرل جوزف عون لبنان کے 14ویں صدر ہیں جب کہ یہ عہدہ تقریباََ دو سال سے خالی تھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ لبنان کی تاریخ میں 5ویں بار ایسا ہوا ہے کہ آرمی چیف ملک کا صدر ہو۔ انہیں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 128 ممبران اسمبلی میں سے 99 ووٹ ملے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے

کراچی:

چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 کے لگ بھگ عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق چار روز سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پھنسےعمرہ زائرین نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، طویل انتظار کے بعد وطن واپسی پرعمرہ زائرین مسرور دکھائی دیے۔

زائرین کا کہنا تھا کہ انھیں دوبارہ فضائی سفرکے لیے نئے ٹکٹ کی مد میں 35ہزارروپے ادا کرنے پڑے جبکہ 20ہزار روپے ٹریول ایجنٹ نے بھرے، 4 روزکے دوران وہ ہوائی اڈے پر بے یار و مددگار رہے۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، جس کے سبب عمرہ زائرین کو بیشتروقت ائیرپورٹ کے لاونج میں گذارنا پڑا،عمرہ زائرین کا تعلق دیہی سندھ کے علاقے سانگھڑسے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی وزیر دفاع اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
  • مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنا ملک آباد کریں،افغان قونصل جنرل
  • لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ پر کرنے پر ڈزنی کی فلم ’Snow White‘ پر پابندی عائد کردی
  • لبنان کی جانب سے اسرائیل کے جھوٹے الزامات اور حملوں کی حقیقت آشکار
  • پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں، افغان قونصل جنرل
  • مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں، افغان قونصل جنرل
  • سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان کونسل جنرل
  • لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
  • چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
  • لبنان: اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش