پشاور(نیوز ڈیسک)بگن واقعے میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں الشفاء اسپتال اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زخمی ڈپٹی کمشنر کے بیٹے سکندر محسود نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا سی ایم ایچ پشاور میں بہتر علاج معالجہ ہوا ہے، اسلام آباد میں ہمیں علاج میں مزید سہولت ہوگی۔

سکندر محسود نے کہا کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومت اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ میرے والد کا مکمل خیال رکھا۔

خیال رہے کہ کرم میں سابق ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود چار جنوری کو شرپسندوں کی فائرنگ زخمی ہوئے تھے، انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے دو گولیاں نکال دی ہیں، کندھے کےفریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے، مناسب وقت پر ان کے کندھے کی سرجری کی جائے گی، جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی بھی جوڑ لی گئی ہے، تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔
مزیدپڑھیں:جونی لیور نے عمران اشرف کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

چین کی آبادی میں لگاتار تیسرے سال بھی کمی

چین میں حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم اور پُرکشش مراعاتوں کے اعلان کے باوجود آبادی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوسکا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل تیسرے سال بھی چین میں آبادی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

چین کے قومی ادارۂ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے آخر تک چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ نوٹ کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 لاکھ کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں آبادی میں کمی کی رفتار 2023ء کے مقابلے میں کم رہی۔ 2022 میں بھی یہی صورت حال رہی تھی۔

چین کی آبادی 1980 سے آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جب پہلی بار ون چائلڈ پالیسی نافذ کی گئی تھی۔ جسے حال ہی میں ختم کردیا گیا ہے۔

اس کے باوجود آبادی میں اضافہ نہیں ہوسکا بلکہ 1961 کے بعد پہلی بار 2022 میں جتنے لوگ پیدا ہورہے ہیں اس سے زیادہ کی موت ہو رہی ہے۔

جس پر حکومت نے ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوسکا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
  • لوئر کرم میں دہشگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار
  • کرم میں قیام امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم
  • لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • چین کی آبادی میں لگاتار تیسرے سال بھی کمی
  • ’کندھے پر کس کا ہاتھ ہے؟‘ رشبھ پنت نے 6 سال بعد معمہ حل کردیا
  • خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، سپاہی شہید، 4 زخمی
  • اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
  • بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق