بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط آسان کردیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلادیش نے پاکستانیوں کےلیے ویزا شرائط آسان کردی ہیں، اب پاکستانی شہری ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
بنگلادیشی سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا، بنگلادیش نے اہل پاکستان کےلیے ویزا شرائط بہت زیادہ آسان کردی ہیں۔
بنگلادیشی سفیر نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے شہری بنگلا دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں۔
محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی باہمی تجارت بڑھانے کےلیے لاہور چیمبرز نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
دوران تقریب صدر لاہور چیمبر میاں ابو ذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلا دیش جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بنگلادیش کی جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی اورمقامی طورپر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور انہوں نے جدید فوجی ہارڈویئر جے ایف17 تھنڈرلڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری،تعاون فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن وفد کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں تھیں۔