UrduPoint:
2025-01-18@10:10:23 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ، رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے منفی کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.

69 فیصد نیچے آنے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ18 ہزار 735 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی رواں کاروباری ہفتہ پاکستانی روپیہ کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔ مجموعی طور پر رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرز کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی حد سے اوپر رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 278روپے 57پیسے کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 18پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں بھی کمی کی رپورٹ سامنے آئی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔ 3 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں نصف ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو چکی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے ہفتے کے دوران

پڑھیں:

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔

کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
  • عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری
  • میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل