واش روم نہ پانی، ناقص سہولیات پر محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ملنے والی عدم سہولیات پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اور ایس این جی پی ایل کے کوچ محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے، چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا،فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے جبکہ اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان چیمپینز ٹرافی میں واپس آئے تو یہ اچھا ہے، امید ہے صائم ایوب چیمپینز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے، صائم ایوب اگلے دس سےپندرہ سال پاکستان سے کھیل سکتا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنا اچھی بات ہے لیکن ڈومیسٹک مقابلوں کو بھی اہمیت دی جائے، پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی اہمیت دے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو پی ایس ایل کے لیے ریلیز نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پریزیڈینٹ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ایچ پی سی اول گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیموں کے لیے سہولیات کا فقدان رہا، کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ روم نہیں جبکہ واش روم جیسی بنیادی سہولت بھی نہیں دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرسٹ کلاس محمد حفیظ پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔