واشنگٹن:امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخ کی سب سے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔

امریکا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈس اور ایٹن کے علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے، جہاں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے زندگی معطل ہوچکی ہے۔ اسکولز اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ شہر کے رہائشی گھروں سے بے دخل ہوچکے ہیں اور متعدد عبادت گاہیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

فائر فائٹرز کو پانی کی قلت کے الزامات کا سامنا ہے، جس پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کی ہے، تاہم حکام نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔

پیسیفک پیلیسیڈس میں تقریباً 5300 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں،جب کہ ایٹن کے علاقے میں مزید5000 عمارتوں کا نقصان ہوا ہے۔ آگ کی شدت نے گھروں، کاروباروں اور عوامی انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ٹیسٹ؛ ساجد نعمان کی تباہ کن بالنگ، ویسٹ انڈیز 137 پر آل آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
  • امریکا نے تجارتی جنگ شروع کی تو جواب میں ٹرمپ ٹیکس لگائیں گے، کینیڈا کی وارننگ
  • امریکی حکومت آتشزدگی پر قابو پانے میں تاحال ناکام ،20 مسلم خاندان بھی متاثر
  • امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری
  • بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے تعاون سے تیار ہرمس 900 ڈرون تباہ
  • بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پروازکےدوران تباہ
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان دوغلے پن کی بدترین مثال: آئی ایس پی آر
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان بدترین مفافقت ہے ،پاک فوج
  • ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا