Jasarat News:
2025-04-16@22:55:30 GMT

نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنےکیلئے تیار

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنےکیلئے تیار

سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب خلائی نظارہ منتظر ہے۔ 21 جنوری 2025 کو نظام شمسی کے 6سیارے ایک قطار میں آ کر آسمان پر دکھائی دیں گے۔۔

اس دن زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، نیپچون، اور یورینس ایک ہی قطار میں ہوں گے، جن کا مشاہدہ رات کے وقت کیا جا سکے گا۔ اس نظارے کو “پلینیٹری الائنمنٹ” یا “پلینیٹری پریڈ” کہا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل کو بغیر ٹیلی اسکوپ کے دیکھا جا سکے گا، جبکہ نیپچون اور یورینس کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔

یہ منظر دیکھنا ایک خصوصی تجربہ ہوتا ہے جو ہمیں نظام شمسی کی وسعت اور خوبصورتی کا اندازہ دیتا ہے۔ ایسی پلینیٹری الائنمنٹ مارچ 2023 میں بھی ہوئی تھی، جب عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد 3 جون 2024 کو بھی یہ نظارہ دکھائی دیا تھا، جس میں عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، اور نیپچون ایک سیدھی لائن میں تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیاسی نظام  میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا

کراچی (ویب ڈیسک) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت  کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے،پاکستان  میں کاپر نکل آیا ہے،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔

ایکسپریس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی  2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں، پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور پر ریورسل  ہونے والا ہے۔

لائسنس بنوانے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سب نے چھوڑدیا۔آرمی چیف ،پاکستان کے رونالڈو ہیں،گول کررہے ہیں،جس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان کے پاس ایک بھی لیڈر ایسا نہیں جو ایسے بات کرسکتا ہو۔ فضل الرحمٰن سے احترام کا رشتہ ہے۔پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ کہاں گیا؟امریکہ سے اس کیلئے فنڈنگ کرنے والے بھی آج کنونشن میں موجود تھے کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں ایک سپہ سالار ملک کومشکلات سے نکال رہا ہے اور وہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مائنز اور منرل کا کام کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔پی ٹی آئی والے امریکہ جا کر الیکشن لڑیں،یہاں تو نہیں لڑسکتے اور نہ جیت سکتے ہیں،

کشتی ڈو بنے  کے واقعہ ، جاں بحق   پاکستانیوں سے متعلق  دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا

انہوں نے ترسیلا ت زر،آئی ایم ایف،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی رکاوٹیں ڈالیں جو ختم ہوگئیں، سول نافرمانی کرنا تھی ،چیف کو بدنام کرنا تھا،وہ سب گیا۔2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کرالیکشن جتایاگیا۔میرا تجزیہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ادویات کی قیمتوں کے کنٹرول کا نظام پھر لٹک گیا
  • سیاسی نظام  میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا
  • پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا، آرمی چیف
  • کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، چیف جج چیف کورٹ
  • پاکستان 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا
  • غزہ: الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے سے شہر کا نظام طب بری طرح متاثر
  • ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم
  • چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر
  • پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا، امریکی اراکین کانگریس
  • ’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا