دبئی کیپیٹلز کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے پیش قدمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دبئی : دبئی کیپیٹلز کا مقصد آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں بین الاقوامی فائر پاور، نوجوانوں کے جوش و خروش اور حکمت عملی کی گہرائی کے زبردست امتزاج کے ساتھ غلبہ حاصل کرنا ہے۔ فرنچائز نے اہم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برقرار رکھا ہے اور اسٹریٹجک نئے نئی کھلاڑیوں کو فوقیت دی ہے جس میں بین ڈنک ، اسکاٹ کوگلین اور شرف الدین اشرف جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
دبئی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ ہیمنگ بڈانی نے اگلے سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن میں ہم نے اپنے اسکواڈ میں جو توازن حاصل کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ ہمارے بنیادی کھلاڑی ہمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری گہرائی اور آل راؤنڈ کارکردگی مہیا کرتے ہیں ہماری تیاری سخت رہی ہے اور مجھے اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد ہے.
کپتان سکندر رضا نے اس مہم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے اس باصلاحیت گروپ کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور وہ پرجوش ہوں کہ ہم مل کر کیا حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکواڈ میں پاور ہٹرز، تکنیکی طور پر مضبوط بلے بازوں اور ورسٹائل باؤلرز کا بہترین امتزاج موجود ہے۔ ہمارے پاس کئی میچ ونرز ہیں اور وہ خاص طور پر اس بات سے متاثر ہوں کہ ہماری تیاری کے مرحلے کے دوران ٹیم کے باہمی تعلقات کیسے ہیں۔
دبئی کیپیٹلز اپنے سیزن کا آغاز 11 اور 13 جنوری کو ایم آئی ایمریٹس کے خلاف چیلنجنگ مقابلوں کے ساتھ کرے گی، اس کے بعد وہ 17 جنوری کو شارجہ واریئرز سے مقابلہ کریں گے جو شارجہ میں ہوگا ۔ 18 جنوری کو شارجہ میں گلف جائنٹس کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد 20 جنوری کو دبئی میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف اہم میچ کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوری کو
پڑھیں:
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔
سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔
سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔