رائزنگ پاکستان : اہم، پروجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
رائزنگ پاکستان : اہم، پروجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلی سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوں کو حتمی شکل دینا تھا۔پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل کر اہلکار شامل تھے۔10
جنوری 2025 کو ایس آئی ایف سی میں ایک تقریب کے دوران ڈی پی ورلڈ کے درمیان 10 جنوری 2025 کو پراجیکٹ کے نفاذ کے لیے باہمی طور پر متفقہ ٹرم شیٹ پر دستخط کر دیے گئے۔ ڈی جی کی موجودگی میں سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری پاکستان ریلویز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد میں ڈی جی این ایل سی اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے دیگر اعلی سطحی افسران بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
زبیر شیخ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے عبوری سی ای او مقرر
کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘‘ میں تبدیل کر لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔