Jang News:
2025-01-18@13:03:11 GMT

خواجہ آصف اور مریم مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں، اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

خواجہ آصف اور مریم مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر : فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنائے جائیں۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پھر کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مظلوم پارٹی ہے، 26 نومبر کو ہمیں اپنے بنیادی حق سے روکا گیا، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، اس سب کے باوجود ہم نے تحفظات اور مطالبات میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، ملک میں آزاد عدلیہ ہو، ملک میں سول بالا دستی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے، ہم ہر صورت میں اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑا لیڈر بن کر ابھرے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی جو صعوبتیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں، ملک کےلیےکر رہے ہیں، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف

سیالکوٹ:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔

190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

مذاکرات کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • اطلاعات ہیں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن دیدیا: بیرسٹر سیف
  • مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: اسد قیصر
  • حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے، خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا، خواجہ آصف کا اہم بیان
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • بانی چیئرمین ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات
  • بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری