Daily Ausaf:
2025-01-18@13:19:43 GMT

پنجاب کےتعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیاں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں میں 20 جنوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ اب 13 جنوری کو ختم ہونے جارہی ہیں تاہم سردی کی حالیہ لہر کو دیکھتے ہوئے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے تاہم جمعہ کے دن چھٹی 12 بجے ہو گی ۔

سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی ۔
مزیدپڑھیں:پٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اوقات کار

پڑھیں:

پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری

اسلام آباد:قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع اشتہار پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اشتہار کا مقصد بالکل مختلف تھا، لیکن بدقسمتی سے اسے ایسا رنگ دیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا۔ انہوں نے اس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار کے منفی پہلو کی وجہ سے معذرت خواہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 سے 7 ہزار منفی ردعمل سامنے آئے جو کہ مجموعی رائے کا 10 فیصد سے بھی کم تھے۔ تاہم اکثریت نے پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی پر مثبت ردعمل ظاہر کیا، جو اشتہار کا اصل مقصد تھا۔

واضح رہے کہ اشتہار پر طنز اور تنقید کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اس اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جسے  غیر سنجیدگی کی مثال قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • اوقات نماز
  • 18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری
  • امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری
  • پنجاب کابینہ نے پہلے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دیدی
  • وکی کوشل کی نئی فلم چھاوا کا پوسٹر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
  • حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب کے فنڈ جاری کردیئے
  • بلاول بھٹو 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس کی صدارت کرینگے