امریکا: خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا جس کے ذریعے اس نے 50 پزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر بن گئے
ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔
ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس گیل کے نام ہے، انہوں نے 175 ناٹ آؤٹ 2013 میں پونے کیخلاف بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔