Daily Pakistan:
2025-04-16@15:21:23 GMT

پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی،پرواز پی کے 750 صبح 7: 20 پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ ہوئی۔
روز نامہ امت کے مطابق پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق 20:32 پر روانہ ہوئی تھی۔
دوسری طرف قومی ایئرلائن کی پرواز کاساڑھے چار سال کے تعطل کے بعد پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال پر کیک کاٹ کر خیر مقدم کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے روانہ ہونیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فور نائن تین سو سترہ مسافروں اور عملے کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی اور آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے مقررہ وقت پر پیرس پہنچی ہے ۔

 مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان میں عالمی کانفرنس ،افغان طالبان نے شرکت سے انکار کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام آباد پرواز پی

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔

لاہور قلندرز  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  فخر زمان  نے76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان ٹیم پی ایس ایل ملتان سلطانز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: افغان پناہ گزینوں کی خصوصی پرواز سے جرمنی روانگی
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری
  • پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان مراکو، تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی