ساڑھے 4 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم شہر پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پر پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا، پیرس سے پی آئی اے پرواز پی کے 750 صبح آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پروازوں کی بحالی پر مسافروں کا خوشی کا اظہار کیا۔

پیرس سے واپسی کی پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 
32 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور صبح 7 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پرواز سے 312 مسافروں اور کریو اسلام آباد پہنچا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔

مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دوبارہ براہ راست فلائٹ کی سہولت میسر آئی ہے،
چار سال بعد خوش آئند آغاز پر مسافروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے کی یہ بحالی قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بہتر کرنے اور یورپ میں اپنی سروسز کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ مسافروں کا ردعمل

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی

اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلی حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس جرمنی کے شہربرلن میں 13تا 14 مئی 2025 کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر بات ہو گی۔ کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی۔ امن مشن کی مثر کارکردگی اور پائیدار و مستقل امن کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی پر بھی بات کی جائے گی۔یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کریگا۔
پاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ کئی برس سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجے۔ 181پاکستانیوں نیعالمی امن و سلامتی کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • بھارت اور چین کے مسافر پروازیں بحال کرنے پر پھر مذاکرات، تاریخ مقرر نہیں ہوسکی
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • ڈائر وولف کے بعد قدیم ہاتھیوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ شروع
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ