مریم نواز نے اجتماعی شادی تقریب میں پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کردیا، اس دوران سلامی کارڈ بھی جاری کیا گیا۔
لاہور کے شادی ہال میں 51 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے دھی رانی پروگرام کا آغاز کیا گیا، جن میں سے 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔
پاک، ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں۔
دوران تقریب وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارک باد اور دعائیں دیں جبکہ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔
اس موقع پر نو بیاہتا دلہا اور دلہن کو میٹرس، کھانے، پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دیے گئے جبکہ تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ظہرانہ دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘ کا افتتاح کر دیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔
مریم نواز نے دھی رانی پروگرام کے تحت سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو کارڈ دیا، جس کے ذریعے وہ 1 لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں گی۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کےلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتا ہے، دعا گو ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام پنجاب مریم نواز مریم نواز نے
پڑھیں:
کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘
اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔
جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہین مگر مستحق بچوں کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی سہولت ضرور دیں گے، اب ماں باپ کو بچوں کی فیس کیلئے گھر کی کوئی چیز نہیں بیچنا پڑے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو اگر اسکالرشپ کے حقدار ہیں تو ضرور ملے گی۔
مریم نواز نے اس دوران اوکاڑہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان اور اگلے سال 1 لاکھ ای بائیکس، 50 ہزار اسکالرشپ دینے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ اسکیم میں میرٹ کا خیال رکھا، تقریب میں موجود کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ اسے اسکالرشپ سفارش پر ملی۔
دوران تقریب وزیر اعلیٰ پنجاب کو تصاویر اور پورٹریٹ تحفے میں دیے گئے، اختتام میں وزیر اعلیٰ پنجاب طالبات میں گھل مل گئیں، بچیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔