اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس پر بیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ممکن ہے یا نہیں۔ فریقین جب بھی کہیں گے، وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔
ایاز صادق نے مزید بتایا کہ انہوں نے 4 جنوری کو سابق اسپیکر اسد قیصر کو آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما براہ راست رانا ثنا اللہ یا حکومتی نمائندوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف نے احتجاج شروع کر دیا۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی کے بعد ممبران کی گنتی کی گئی۔
آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے، ایمل ولیعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکار کیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے وقفہ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جناب اسپیکر، ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے، فوٹو گرافی کا شعبہ انہوں نے سنبھال لیا ہے، کم از کم ان کو ویڈیو گرافی سے روکیں۔