عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ پشاور پہنچ گئیں، زیرِعلاج کارکن کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور:
عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان پشاور پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے زیر علاج کارکن کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سمیع وزیر کی عیادت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دوررہ بھی کیا ۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے زیر علاج کارکن کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس عدلیہ کا امتحان ہے، علیمہ خان
علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی کا نہیں عدلیہ کا امتحان ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں القادر ٹرسٹ کا کیس عوام کے سامنے آئے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بریت ہونی ہوتی تو پہلے دن ہی ہوجاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مہینہ ہوگیا فیصلے کی تاریخ آگے بڑھائی جارہی ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ فیصلے میں کیا لکھیں۔