ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایک معاشی تبدیلی کا منصوبہ ”اُڑان پاکستان” اس عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دوہزار سینتالیس تک تین کھرب کی معیشت بنا دیا جائے گا۔
اس منصوبے کا مقصد تمام صوبوں ، وزارتوں اور شعبہ جات کے پختہ عزم کے ساتھ معاشی ترقی کے بارے میں اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔”اُڑان پاکستان” کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد تصور ہو گا۔
”فائیو ای” فریم ورک کے تحت برآمدات ، ای پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مساوات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس جانب بھی سعی کی جائے گی کہ مصنوعی ذہانت اور فری لانسنگ کی ترقی کے ذریعے پاکستان کو ایک عالمی ٹیکنو اکنامک مرکز بنا یا جائے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان ہے ۔
آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ رواں مالی سال حکومت کا معاشی ترقی کا مقرر کردہ ہدف 3.6 فیصد ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد تک جانےکا امکان ہے ۔ دوسری جانب رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے جبکہ آئندہ مالی سال بھی بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ 2.1 فیصد تک آنے کا امکان ہے ۔
رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد رہنے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے ۔
رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کاامکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنےکی پیش گوئی ہے ۔