ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں 7 تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برقرار کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
اسپن بولنگ ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور پراسرار اسپنر ابرار احمد کو بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ واپس ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ورک لوڈ مینجمنٹ کے حصے کے طور پر عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے، محمد علی اور کاشف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران دائیں ہاتھ میں انجری کا شکار ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 اور شاہینز کے سابق کپتان روحیل نذیر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپراور بیٹر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر اور بیٹر)، ساجد خان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابرار احمد اسپورٹس امام الحق بابراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ خرم شہزاد روحیل ساجد خان سعود شکیل سلمان علی آغا شان مسعود قومی ٹیم کاشف علی کامران غلام کیپ ٹاؤن محمد رضوان محمد علی محمد ہریرہ نذیر نعمان وی نیوز ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس امام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ روحیل سعود شکیل سلمان علی ا غا قومی ٹیم کاشف علی کامران غلام محمد رضوان محمد علی وی نیوز ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز ٹیم میں کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔
بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل ممبئی میں اسکواڈ سلیکٹ کریں گے۔ سلیکشن میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوگی۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلی گی جس کا آغاز 22 جنوری سے ٹی 20 فارمیٹ سے ہوگا۔