زرداری صاحب آپ کیوجہ سے سندھ برباد ہو رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے 5، 10 سال میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پچھلے 5، 10 سال میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو ایاز پلیجو نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کی وجہ سے سندھ برباد ہو رہا ہے، سندھ میں تباہی ہے، آپ بیٹھے ہیں تو کارونجھر بک گیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب آپ کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑ رہی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رکن احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ احسن اقبال کہہ رہے تھے کوئی صوبہ کسی کا پانی نہیں چھین سکتا، احسن اقبال صاحب سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذارش کر رہا ہوں کہ باز آ جائیں، سندھ کو بنجر نہ بنائیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں، ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس نہج پر نہ لے جائیں کہ جہاں لوگ آخری قدم اٹھانے کا سوچیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا، جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے،بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا مگر جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نیب کو ثابت کرنا تھا مگر انہوں نے کوئی دستاویزات نہیں دیں،عدالت مان رہی ہے کہ یہ جرم کے پیسے نہیں تو یہ کیس ہی نہیں بنتا پھرتو سزا ہی نہیں ہوسکتی۔
زرائع کے مطابق علی ظفر نے کہا کہ جج صاحب کے مطابق کابینہ کے فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آثی کو ہوا،ڈونیشن پر ٹرسٹیز کا کوئی اختیار نہیں ہے،یہ ججمنٹ مفروضے پر پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کابینہ کی ممبر ہی نہیں ہے وہ کیسے کابینہ کی ممبربن سکتی ہیں ،کابینہ میں کسی کو سزا نہیں سنائی گئی کسی کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی سوائے بانی پی ٹی آئی کے۔
انہوں نے کہا کہ پیسے کو ڈی فریز کرنے کا فیصلہ این سی اے یونائیٹڈ کنگڈم کا تھا ،این سی اے نے کابینہ کو درخواست کی تھی اورکابینہ نے اسے کانفیڈینشل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،سپریم کورٹ کا اکائونٹ نمبر دینا کابینہ کا فیصلہ تھا بانی کو اس کا علم نہیں تھا۔