طالبان حکومت نے مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس کی دعوت مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
طالبان حکومت نے مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس کی دعوت مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )طالبان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی گئی۔افغان طالبان حکومت مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہی۔ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کو دعوت دی گئی تھی لیکن افغان حکومت کی جانب سے کانفرنس میں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طالبان حکومت
پڑھیں:
ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹوپی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدے دار کے لیے دعوت نامہ آیا ہے؟
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جا رہے ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 2 کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کو ضمانت دے کر رہا کیا جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کر سکتی ہے، اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔