پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خصوصی افراد کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے خصوصی افراد کےلیے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے خصوصی افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام خصوصی افراد کو وہیل چئیرز فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں وہیل چیئرز سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی جس میں کوائف اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔ طلبااپنی معذوری کی تفصیلات آن لائن فارم میں فراہم کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خصوصی افراد کے

پڑھیں:

کرم میں آگ لگی تھی، صوبے کا وزیراعلیٰ قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا، ایمل ولی

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ اے این پی نے کہا کہ پختونخوا بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، صوبہ کو جان بوجھ کر دوبارہ بارود کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، پختونوں کا مسئلہ پچاس سال پرانا ہے، ریاست نے ہمارے لئے یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں آگ لگی ہوئی تھی اور صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونخوا بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، صوبہ کو جان بوجھ کر دوبارہ بارود کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، پختونوں کا مسئلہ پچاس سال پرانا ہے، ریاست نے ہمارے لئے یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ضرورت پڑی تھی ضیاء الحق امریکی پیٹرو ڈالرز کے بدلے پختونخواہ کی سرزمین بیچنے کی، ہم نے قندھار کے طالبان کو سپورٹ کرکے افغانستان کو پانچواں صوبہ بنالیا، پاکستان امریکی ڈالرز کے عوض طالبان کو سپورٹ کرتا رہا، میاں نوازشریف، اور پیپلزپارٹی طالبان کو سپورٹ کررے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف صاحب نے امریکہ سے ڈالر لے کر طالبان کو مزید سپورٹ کیا، ملامنصور پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھا، ملاہیبت اللہ کو کچلاک میں بٹھا کر طالبان کا لیڈر بنادیا، ملا فضل اللہ کو سوات میں ریڈیو چینل ملتا ہے، ڈمہ ڈولہ کے بعد ہماری پالیسی بدلتی ہے، ڈمہ ڈولہ کے بعد طالبان پاکستان پر حملہ آور ہوئے۔ ایمل ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اس ملک کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، آج بھی ہرادارہ طالبان کے حامیوں سے بھرا پڑا ہے، اے پی ایس جیسا سانحہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا، اے پی ایس سانحہ کے بعد تمام لوگ اکٹھے ہوئے، آنیوالی حکومت نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلی اور جرنیل دہشتگردوں کو لاکر دوبارہ پختونخوا میں لاکر بٹھاتا ہے، کرم میں آگ لگتی ہو اور اس صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا ہے، آپ کی غلطیاں اس قوم کو معذور کرگئی ہیں، ٹرٹھ اینڈ ری کنسلئیشن کمیشن بنایا جائے،پاکستان کے ہربندے کو دہشتگردی کیخلاف ایک بیانیہ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے کی احتیاطی تدابیر جاری
  • اسحاق ڈار نے صنعتی بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کر دی
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی، سیاسی و عسکری قیادت کی اہم بیٹھک
  • آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ
  • حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر خیبر پختونخوا بھر میں کل یوم تشکر منائینگے، عبدالواسع
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کس مشکل میں پھنس گئے؟
  • خیبر پختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • کرم میں آگ لگی تھی، صوبے کا وزیراعلیٰ قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا، ایمل ولی
  • کراچی کو سستی بجلی نیشنل گرڈ سے فراہمی پر ہی ممکن ہے،منعم ظفر خان