تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ان کا دوسرا اعلان ہے، کیونکہ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا مگر 24 گھنٹے بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ بائیں ہاتھ کے کرکٹر تمیم نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اب یہ ان کے کیریئر کا اختتام ہے، اس فیصلے پر کافی سوچ بچار کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے قریب ہونے کے باوجود وہ اپنی واپسی کے بارے میں ڈسکشن نہیں کروانا چاہتے۔ وہ طویل عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے الگ ہو چکے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ ہر کھلاڑی کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے۔
تمیم اقبال نے کہا کہ کپتان نظم الحسین شنتو نے نیک نیتی سے ان سے واپسی کے بارے میں پوچھا تھا اور سلیکشن کمیٹی نے بھی ان سے سلیکشن کے حوالے سے بات کی تھی، مگر انہوں نے فیصلہ کر لیا تھا اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو اپنی ریٹائرمنٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ کا اعلان تمیم اقبال نے
پڑھیں:
وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس معاہدے کو قابل عمل بنانے میں قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور دوسرے جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری ترسیل انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔