کراچی:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.

1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا ہے، ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلومیٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہوکر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے ایک جدید ترین، تیز رفتار، چھ رویہ، ایکسیس کنٹرول کوریڈور ہے، ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایکسپریس وے ڈی ایچ اے اور موجودہ لنک روڈ کے ذریعے کاٹھوڑ کے قریب کراچی حیدرآباد موٹروے (ایم نائن) پر ختم ہوگا، سال 2025 میں مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد شاہراہ فیصل کے متبادل کے طور پر کام کرے گا، ملیر ایکسپریس وے بڑے صنعتی زونز کو جوڑے گا اور کراچی کے روڈ نیٹ ورک پر بوجھ کو کم کرے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی شاہ

پڑھیں:

امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا کورنگی میں بھی سستا دستر خوان کا آغاز

امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے کورنگی میں عوام سستا دستر خوان میں کھانا کھا رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سلطان آباد کے بعد کورنگی میں بھی امہ سستا دستر خوان کا آغاز کردیاہے، اب کورنگی کے سفید پوش اورمزدور وملازمت پیشہ افراددعزت نفس مجروح ہوئے بغیر باوقارماحول میں معیاری کھاناحاصل کھاسکتے ہیں، کورنگی شریف آباد میں امہ سستا دستر خوان2 کا باقاعدہ افتتاح مختصرسی دعائیہ تقریب سے کیاگیا،افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے سنیئروائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی،جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی ، سماجی رہنماحاجی ارشاد بخاری ، امہ سستا دستر خوان کے نگران حاجی حبیب اللہ نیازی ، ڈاکٹر حمزہ بیلی،طارق محمود، مولانا محمدامجد سمیت عمائدین اورکاروباری شخصیات شریک ہوئیں،ممتازعالم دین مفتی محمد مدنی نے دعاکرائی ،اس موقع پرحاجی حبیب اللہ نیازی نے امہ سستا دستر خوان کی افادیت، انفرادیت اور طریقہ کار سے شریک مہمانوں کو آگاہ کیا،افتتاح کے موقع پرباقاعدہ ٹوکن دے کرتمام مہمانوں کوکھانافراہم کیا گیا ، امہ سستا دستر خوان2 کورنگی میں ایک وقت میں 160افراد ایک ساتھ کھا کھاسکتے ہیں اور روزانہ 500سے600افراد مستفید ہوں گے۔ پی آئی ڈی سی پل سے متصل ایم ٹی خان روڈ پر قائم پہلے امہ سستا دستر خوان کا افتتاح فروری2022میں امہ ویلفیئرٹرسٹ پاکستان کے بانی وچیئرمین مولانا محمدادریس نے کیاتھا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا کورنگی میں بھی سستا دستر خوان کا آغاز
  • مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
  • 190 ملین پاؤنڈ سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، فیصل چوہدری
  • کامران سراج نے مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول کا افتتاح کردیا
  • سندھ کابینہ اجلاس، اساتذہ کی بھرتی، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
  • پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع کا دعویٰ
  • تھل ايكسپریس کا جادوئی سفر
  • چہ پدی چہ پدی کا شوربہ