سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔
انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
ٹام موڈی نے وکٹ کیپر اعظم خان کی بلے بازی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ ان نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو ایک گیند سے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک سکتے ہیں، کھیل کے چھوٹے فارمیٹ میں انکا ہونا ایک حقیقی بونس ہے۔
مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب نہیں کھیل سکیں گے"
محمد عامر سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ وہ ایک سیزن پلئیر ہے، اس سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی کیپٹلز کے ممبئی انڈینز ایمریٹس کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن گلف جائنٹس نے 2022-23 میں جیتا تھا، اور دوسرا ایڈیشن ایم آئی ایمریٹس نے 2023-24 میں جیتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں شہر کے قابل دید مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟
پی سی بی کے مطابق بورڈ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے ویمنز کوالیفائر کی ٹیمز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد شاہی قلعے میں کیا گیا جہاں مہمان خواتین شاہی مہمان بنیں۔
تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔
اس دوران مہمان کھلاڑیوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی۔ غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری بھی کی اور بیحد محظوظ ہوئیں۔
مزید پڑھیے: بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا
اس موقعے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کےلیے آنے والی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن، محفوظ اور کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اب تک کوالیفائر راؤنڈ میں 2 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط حریف کے خلاف کامیابی پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیم