بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے ویڈیو کی جانچ شروع کردی، ویڈیو کال کرنے والے ایک ایکس صارف کو جواب دیتے ہوئے کانپور پولیس نے کہا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے۔"
ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو میں نظر آنا والا شخص کانپور میں رہتا ہے اور اس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ماضی میں کم از کم 10 بار جرمانہ ہو چکا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس نے چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر فلم 'ٹائی ٹینک' کے مشہور منظر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس سے پہلے کانپور پولیس نے ایک اور شخص کو کانپور میں پولیس افسران کے سامنے اپنی بائک پر خطرناک وہیل اسٹنٹ کرنے پر 5000 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔
دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔