پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز صوبہ بھر میں ایک ہی دن1500جوڑوں کی شا دی کا ریکارڈ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آج لاہور میں 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی، تمام جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے نئے جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی دھی رانی کارڈ کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع کا دعویٰ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ اے این پی ایمل ولی نے جملہ کس دیا کہ جانے دو یہ تو بچہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کچھ دیر بعد واپس اجلاس میں آگئے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز نے جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے پوچھا کہ کیا آپ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات خوشگوار رہی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو غلط خبر ملی۔
قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل
مزید :