بانی پی ٹی آئی دھرنوں، جلوسوں، بھنگڑوں سے نہیں عدالتوں سے آزاد ہونگے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج یہاں آنا اتحاد کی علامت ہے کہ سب امن کے لیے ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد ہماری سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت اسلام آباد میں آگ لگانا چاہتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت اپنے بانی کو آزاد کرانا چاہتی ہے جو صرف عدالت کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختون خوا کہنا ہے کہ کہ خیبر
پڑھیں:
اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لسٹ والے لوگ ہی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہیے اور دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ کو ساتھ دینا ہے۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
مزید :