تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے اداکار نے کھانا پینا کیوں چھوڑ دیا؟ دوست کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔
کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے رابطے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ان کے فون بند ہیں، اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی تازہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بھکتی نے مزید کہا کہ تین دن پہلے، جب گروچرن اسپتال میں تھے، تو ان کی والدہ سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گروچرن بات کرنے کے قابل نہیں ہیں اور بہت کمزور ہیں۔ بھکتی کے مطابق، گروچرن نے تین ماہ پہلے ٹھوس غذا کھانا چھوڑ دیا تھا اور صرف مائع غذا پر گزارا کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ کہ گروچرن سنگھ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھاتے تھے، لیکن 2012 میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہیں شو سے ہٹا دیا گیا تھا۔
گزشتہ برس، گروچرن نے کچھ عرصے کے لیے خود ساختہ گمشدگی اختیار کر لی تھی، جسے بعد میں انہوں نے اپنی مالی مشکلات سے جوڑ دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آرٹ فار لائف،آرٹ فار غزہ آرٹسٹ کیمپ: اداکار جمال شاہ کا فلسطینیوں کی مدد کا منفرد انداز
وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا اور ہم آرٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں